Live Updates

اب مذاکرات کا وقت نہیں رہا، عمران خان

منگل 19 اگست 2014 12:55

اب مذاکرات کا وقت نہیں رہا، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منگل کو حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اب مذاکرات کا وقت نہیں رہا۔

(جاری ہے)



حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت کے ساتھ بات چیت کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انشاء اللہ ہمارا پر امن آزادی مارچ ریڈ زون کی طرف بڑھے گا اور میں خود اس کی قیادت کروں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :