آزادی ، انقلاب مارچ نے دیگر اہم ایشوز غائب کر دئیے ‘ عالمی میڈیا
منگل 19 اگست 2014 13:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) عالمی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آزادی ، انقلاب مارچ نے دیگر اہم ایشوز غائب کر دئیے رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ میں شامل رہنماؤں کے سمیت کئی لیڈروں نے متاثرہ علاقوں کے دورے کئے اور دوروں کے دوران متاثرین کی مدد کے علاوہ ان کیلئے بڑے منصوبوں کے اعلانات کیے گئے تاہم اب یہ دس لاکھ افراد کن حالات میں ہیں ، کسی کو کچھ پتہ نہیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ پہلے ملکی اور بیرونی ذرائع ابلاغ نے بنوں میں ڈیرے ڈال رکھے تھے اور متاثرہ افراد کی خبریں سارا دن ذرائع ابلاغ کو جاری کی جاتی تھیں جس کی وجہ سے ان کے مسائل حل ہو رہے تھے اب وہ بھی سیاستدانوں کی طرح کہیں نظر نہیں آرہے۔ سب سے اہم معاملہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کی ملاقات تھی۔(جاری ہے)
نریندر مودی نے اپنی حلف برداری پر پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف کو مدعو کیا تھا جن کے جانے سے امن کیلئے بہت سی امیدیں پیدا ہوئی تھیں مگر اب بھارت نے پاکستان کے ساتھ 25 اگست کو ہونے والی سیکرٹری خارجہ سطح کی بات چیت منسوخ کر دی تجزیہ نگاروں نے منسوخی پر ایک طرف مودی حکومت پر بھی سخت نکتہ چینی کی ہے تو کچھ انتہا پسند وں نے اسے درست اقدام بھی دیا ہے۔
بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری لیڈروں سے ملاقات کو بہانہ بنا کر اس ملاقات کو ختم کیا ہے ، حالانکہ یہ اقدام غیر معمولی نہ تھا اور ایسی ملاقاتیں ماضی میں بھی ہوتی رہیں۔ 2005 میں بھی جب پرویز مشرف بھارت آئے تھے اور حریت کے رہنماوں سے ملنا چاہتے تھے تو اس وقت کے سیکرٹری خارجہ شیام سرن نے کہا تھا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور جس سے وہ ملنا چاہتے ہیں مل سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.