پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی بد قسمتی ہے، امریکہ

منگل 19 اگست 2014 13:28

پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی بد قسمتی ہے، امریکہ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات منسوخ ہونے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کو مسئلہ کشمیر خود حل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہیرف نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ امریکا پاکستان اور بھارت میں اچھے تعلقات چاہتا ہے دونوں ملکوں کو چاہئے کہ وہ تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

مقبوضہ کشمیر کے متعلق ایک سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر میں امریکا کا موٴقف پرانا ہے۔ کشمیر ہو یا کوئی تنازع پاکستان اور بھارت کو خود بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔ امریکا نے ماضی میں مذاکرات کی ترغیب دی اور دیتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :