آرمی چیف راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کی اہم ملاقات جاری

منگل 19 اگست 2014 16:00

آرمی چیف راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کی اہم ملاقات جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر عسکری قیادت کے درمیان اہم ملاقات جاری ہے جس میں ملک میں پیدا شدہ غیر معمولی صورتحال پر غور ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر ہورہی ہے جب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ریڈ زون میں داخلے کے اعلان میں صرف دو گھنٹے باقی ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری کی ڈیڈ لائن بھی ختم ہونے کو ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے گولی چلانے سے سختی سے منع کررکھا ہے۔