Live Updates

حکومت اپوزیشن میں سیاسی مصالحت پر اتفاق ، تحریک انصاف نے دھوکہ دیا، خورشید شاہ

منگل 19 اگست 2014 16:21

حکومت اپوزیشن میں سیاسی مصالحت پر اتفاق ، تحریک انصاف نے دھوکہ دیا، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مارچ کرنیوالوں کو یہاں تک لانے کی ضمانت ہم نے حکومت کو دی تھی اس کے بعد حکومت جانے اور مارچ کرنیوالے،عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے، ہم جمہوریت ، آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر متحد ہیں اور دونوں عمران خان اور طاہر القادری سے رابطے کیلئے کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان سے بات چیت کرسکیں۔

وہ منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر غلام احمد بلور،لیاقت بلوچ اور دیگر اپوزیشن رہنما بھی موجود تھے۔ سید خورشیدشاہ نے کہا کہ مارچ والوں کے ریڈ زون میں داخلہ پر حکومت کیا کرتی ہے یہ ا س کاکام ہے تاہم ہمارا مشورہ ہے کہ دونوں جماعتیں ریڈ زون میں داخلہ سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے گزشتہ دن سے طاہر القادری اور عمران خان کے ساتھ مسلسل رابطے کی کوشش کررہی ہے لیکن ان کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔

ہماری کوشش ہے کہ ابھی ان سے رابطہ ہو جائے اور ہم ان کا انتظار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین ،پارلیمنٹ اور ملک کی وحدت پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں ۔پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لئے جمہوری سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے ۔پارلیمنٹ کے سسٹم کو قائم رکھنے کے لئے تمام سیاسی اور جمہوری قوتیں متحد ہیں۔کوئی بھی ادارہ پارلیمنٹ کے خلاف سازش نہیں کر سکتا۔مجھے امید ہے کہ عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے ۔ ہم نے حکومت پر دباؤ ڈال رکھا ہے کہ ان کو ریڈ زون میں داخل ہونے دیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ تصادم سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ عمران خان نے دھوکہ کیا ہے ۔عمران نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات