Live Updates

حکومت تحریک انصاف کے پانچ مطالبات ماننے پر آمادہ

منگل 19 اگست 2014 17:07

حکومت تحریک انصاف کے پانچ مطالبات ماننے پر آمادہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) حکومت نے تحریک انصاف کے پانچ مطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، جن میں متنازع حلقوں میں دوبارہ گنتی، انتخابی اصلاحات، نیا الیکشن کمیشن، دھاندلی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی شامل ہیں. ذرائع کے مطابق حکومت نے اپنی رضامندی سے سیاستدانوں اور اپوزیشن رہنماوں کو آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت متنازعہ حلقوں کی گنتی کے لیے تیار اور انتخابی عمل کی شفافیت کے لیے اصلاحات پر بھی آمادہ ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر بھی رضامندی کے اشارے دئیے ہیں اور دھاندلی کے ذمے داران کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا اصرار ہے کہ اقتدار کی تبدیلی آئین کے طریقہ کار کے مطابق ہو گی۔ حکومتی آمادگی اور پانچوں مطالبات خورشید شاہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں بھی زیر غور آئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :