حکومت تحریک انصاف کے پانچ مطالبات ماننے پر آمادہ

منگل 19 اگست 2014 17:13

حکومت تحریک انصاف کے پانچ مطالبات ماننے پر آمادہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) متنازع حلقوں میں دوبارہ گنتی، انتخابی اصلاحات، نیا الیکشن کمیشن، دھاندلی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی۔ حکومت تحریک انصاف کے پانچ مطالبات ماننے پر تیار۔ حکومتی تبدیلی آئینی طریقے سے آنے پر اصرار۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اپنی رضامندی سے سیاستدانوں اور اپوزیشن رہنماوں کو آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت متنازعہ حلقوں کی گنتی کے لیے تیار اور انتخابی عمل کی شفافیت کے لیے اصلاحات پر بھی آمادہ ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر بھی رضامندی کے اشارے دئیے ہیں اور دھاندلی کے ذمے داران کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا اصرار ہے کہ اقتدار کی تبدیلی آئین کے طریقہ کار کے مطابق ہو گی۔ حکومتی آمادگی اور پانچوں مطالبات خورشید شاہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں بھی زیر غور آئے۔

متعلقہ عنوان :