پولیس اہلکار اپنے ہی پیٹی بھائیوں کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب پہنچ گیا ، پولیس زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے ، متاثرہ پولیس اہلکار کا میڈیا کو بیان

منگل 19 اگست 2014 18:49

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) پولیس اہلکار اپنے ہی پیٹی بھائیوں کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب پہنچ گیا ، پولیس زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے ، متاثرہ پولیس اہلکار کا میڈیا کو بیان ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے ٹریفک پولیس اہلکار اللہ یار جتوئی نے سکھر پریس کلب پہنچ کرروہڑی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہوئے ڈی ایس پی روہڑی مسعود مہر اور ایس ایچ او آغا نعیم پٹھان پر الزام عائد کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ تین روز قبل ڈی ایس پی روہڑی نے غیر قانونی احکامات نہ ماننے کی پاداش پرمیرے بھائی اے ایس آئی محمد عمر جتوئی اور پولیس کانسٹیبل عبدالکریم جتوئی کو کواٹر گارڈ کر دیا اور روہڑی تھانے پر ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کر ا کر جیل بھیج دیا ہے جو کہ انتہائی ظالمانہ و انتقامی کاروائی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس نے ایس ایس پی سکھر اور ڈی آئی جی سکھر سے پرزور مطالبہ کیا ہے روہڑی پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور بے گناہ گرفتار پولیس ہلکاروں کو رہا کیا جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :