طاہرالقادری اورعمران خان خدارا مذاکرات کا راستہ اختیار کریں، الطاف حسین
منگل 19 اگست 2014 19:43
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ایک مرتبہ پھر دردمندانہ اپیل کی کہ وہ سیاسی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی آخری مرتبہ بھرپورکوشش کریں اورمذاکرات کا دروازہ کسی قیمت پر بند نہ کریں۔
الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نہ صرف ایک انتہائی سمجھدار ، بردباراور باشعور شخص ہیں بلکہ چوٹی کے عالم دین بھی ہیں، اپنی ڈیڈلائن کے خاتمے کے بعد آپ کوئی اقدام اٹھائیں میری آپ سے درخواست ہے کہ ملک کی نازک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں، یہ حقیقت آپ کے علم میں ہے کہ ہماری مسلح افواج اس وقت شمالی وزیرستان میں ایک کٹھن جنگ میں مصروف ہیں، ان حالات میں آپ کوئی حتمی اعلان کرنے یا ریڈ زون میں داخل ہونے کا فیصلہ کرنے سے پہلے ایک آخری مرتبہ مذاکرات کاراستہ اختیار کرکے ملک اور قوم کو ایک بڑے بحران سے بچالیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.