Live Updates

اعلان کے باوجود طاہر القادری کے دونوں صاحبزادے انقلاب مارچ اور دھرنے میں شریک نہ ہوسکے ،عمران خان کے صاحبزادے بھی آزادی مارچ کے سفر میں کچھ دیر ہمراہ رہنے کے بعد منظر نامے سے غائب

منگل 19 اگست 2014 22:14

اعلان کے باوجود طاہر القادری کے دونوں صاحبزادے انقلاب مارچ اور دھرنے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے اعلان کے باوجود انکے دونوں صاحبزادے انقلاب مارچ یا دھرنے میں شریک نہ ہوسکے جبکہ عمران خان کے صاحبزادے بھی آزادی مارچ کے سفر میں کچھ دیر ہمراہ رہنے کے بعد منظر نامے سے غائب ہیں ۔

(جاری ہے)

طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ انکے صاحبزادے حکمت عملی کے تحت انکے ساتھ نہیں تاہم جب انقلاب مارچ کا آغازہوگا تو وہ انکے ہمراہ ہوں گے لیکن انقلاب مارچ اور دھرنے کوپانچ گزر جانے کے باوجود انکے دونوں صاحبزادے انکے ہمراہ نظر نہیں آئے ۔ اسی طرح عمران خان کے دونوں صاحبزادے بھی انکے ہمراہ نظر نہیں آرہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات