ایک لاکھ لوگوں کو تنہا اکٹھاکر سکتا ہوں،ایسا نہ کر سکوں تو مستعفی ہو جاؤں گا‘ اعجاز الحق،عمران کو بتایا گیا فیس بک پر سات ‘ آٹھ لاکھ لوگ ساتھ ہیں،ایک گھر میں پانچ بھی ہوں تو تعداد پینتیس یا چالیس لاکھ بن جاتی ہے

منگل 19 اگست 2014 22:17

ایک لاکھ لوگوں کو تنہا اکٹھاکر سکتا ہوں،ایسا نہ کر سکوں تو مستعفی ہو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ فرض کریں عمران خان کے دھرنے میں شرکاء کی تعداد ایک لاکھ بھی ہے تو کیا چھوٹی سے چھوٹی جماعت کیلئے بھی اتنے لوگوں کو اکٹھا کرنا کوئی مشکل کام ہے،میں تنہا ایک لاکھ لوگوں اکٹھا کر سکتاہوں اور اگر ایسا نہ کر سکوں تو مستعفی ہو جاؤں گا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے دھرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ اصل معاملہ یہ ہے کہ عمران خان کو بتایا گیا کہ فیس بک پر سات ،آٹھ لاکھ لوگ آپ کے ساتھ ہیں اور پھر وہیں بیٹھے بیٹھے یہ سوچ لیا جاتا ہے کہ اگر ایک گھر میں پانچ لوگ بھی ہیں تو یہ تعداد پینتیس سے چالیس لاکھ بن جاتی ہے جسکی وجہ سے انہیں مشکلات درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو بھی اسی طرح گائیڈ کیا گیا کہ فیس بک پر آپکے آٹھ لاکھ لوگ پرستار ہیں اور ایک گھر سے دو بھی آ جائیں تو ائیر پورٹ پر آپکے استقبال کے لئے سولہ لاکھ موجود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :