انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد دھونی کا بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا عندیہ
منگل 19 اگست 2014 23:42
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے انگلینڈ کے ہاتھوں 5 ٹیسٹ میچز سیریز میں 1-3 سے عبرتناک شکست اور شائقین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مہندار سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہمارے بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے جو کہ بہت مایوس کن ہے، جب ان سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ بطور کپتان ٹیم کو جہاں تک لے جاسکتے تھے وہاں لے آئے جس پر دھونی نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاید ہاں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو انتظار کرنا ہوگا کہ آئندہ میں کیا کروں گا اور اس حوالے سے جلد خبر مل جائے گی۔33 سالہ مہندرا سنگھ دھونی نے 2008 میں بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی جبکہ بھارتی ٹیم دھونی کی قیادت میں 2011 میں منعقد ہونے والا ایک روزہ عالمی کپ بھی جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی، دھونی نے بھارت کی جانب سے 88 ٹیسٹ میچز میں 4 ہزار 808 رنز بنائے جبکہ وہ اب تک 58 ٹیسٹ میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں جس میں 27 مرتبہ جیت بھارتی ٹیم کے حصے میں آئی۔(جاری ہے)
انگلینڈ کے ہاتھوں لندن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ اوول میں 5 ٹیسٹ میچز کے آخری میچ میں اننگز اور 244 رنز کی عبرتناک شکست کے بعد دھونی کو شائقین کرکٹ اور بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.