غیر معمولی سینما کی کمرشل فلم میں جلوہ گر ہونگی ‘ بپاشا باسو

بدھ 20 اگست 2014 11:37

غیر معمولی سینما کی کمرشل فلم میں جلوہ گر ہونگی ‘ بپاشا باسو

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) بالی ووڈ کی اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ وہ اب غیر معمولی سینماء کی کمرشل فلم میں جلوہ گر ہونگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی آخری بنگالی فلم ”شوب چریتو کلپونک “ تھی جو 2009 میں ریلیز کی گئی جس کی ہدایت ریتوپورنو گھوش نے دی تھی۔ بپاشا نے کہاکہ ”میں ایک اور بنگالی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں اور اس موقع پر اپنے آئیڈیا پر کسی حد تک بات کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ اسے کرادار کے مطابق بکنی پہننے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کیونکہ اگر آپ بکنی پہننے کیلئے جسمانی فٹنس رکھتی ہیں اسے پہن کر آپ اچھی لگتی ہیں اور پر اعتماد ہیں تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں تو اس تناظر میں بکنی پہننا میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے‘ بپاشا نے کہاکہ اگر کوئی فلم گلیمرس ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے گلیمر میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

بپاشا باسو نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں اداکار اور اداکاراوٴں کے درمیان معاوضے کا فرق ہمیشہ رہے گا اور یہ کبھی بھی نہیں بدلے گا اور وہ اس مسئلے پر زیادہ فکر مند نہیں ہے۔ بپاشا نے مزید کہا کہ معاوضے کا ایشو ویسا ہی رہے گا کیونکہ سلمان خان جیسے باکس آفس اداکار کے ساتھ کترینہ کیف نے بہت کمایا جو کہ وہ اکیلی نہیں کرسکتی تھی، یہ ایک عام سا بنیادی اور کاروباری مسئلہ ہے اور میں اس سے متعلق زیادہ فکر مند نہیں ہوں۔

متعلقہ عنوان :