صیہونی درندے کی ایک بار پھرغزہ پر بمباری، بچے اور خاتون سمیت 6 فلسطینی شہید
بدھ 20 اگست 2014 11:38
غزہ سٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔0 2اگست 2014ء) اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی میں مزید توسیع کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں ایک بار پھر بمباری شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت 6 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادار ےکے مطابق اسرائیل نے غزہ سٹی میں گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت 6 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 8 جولائی سے غزہ میں شروع کی جانے والی جارحیت میں اب تک 2050 کے قریب فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب حماس کی جوابی کارروائی میں اب تک 66 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.