چنیوٹ میں رشتے کے تنازعے نوجوان نے ممانی اور 3 کزنز کو قتل کردیا

بدھ 20 اگست 2014 12:27

چنیوٹ میں رشتے کے تنازعے نوجوان نے ممانی اور 3 کزنز کو قتل کردیا

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔0 2اگست 2014ء) نواحی علاقے نصرانہ میں نوجوان نے رشتے کے تنازعے پر اپنی ممانی اور 3 کزنز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

چینیوٹ کے نواحی علاقے نصرانہ میں ثنا اللہ نامی نوجوان اپنی ماموں زاد سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم رشتہ بھیجنے پر اسے انکار کردیا گیا، جس پر ملزم مشتعل ہوگیا اور اس نے ماموں کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس سے ثنا اللہ کی ممانی اور اس کی تین بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل اور اقدام کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے جب کہ اس کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :