حکومت عمرا ن اور قادر ی کے مطالبات مانتی تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، خورشید شاہ

بدھ 20 اگست 2014 12:47

حکومت عمرا ن اور قادر ی کے مطالبات مانتی تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء کو پرامن طریقے سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر آنے دیا ہے جوکہ خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

حکومت مطالبات مانتی تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی اب بھی معا ملا ت مذا کرا ت کے ذر یعے حل ہو سکتے ہیں بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں انہوں نے کہا کہ اگر حالات کو خواہ مخواہ طول نہ دیا جائے تو یہ اب بھی مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں ۔ حکومت معاملات کو سلجھانے کی طرف لے جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے متعلق میرے بیان کو غلط پیش کیا گیا ہے۔ میں ان کے حوالے سے کوئی متضاد بیان نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مطالبات مانتی تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی

متعلقہ عنوان :