حیسکو سب ڈویژن ون کی ٹیم کا شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن ، 8سو کنڈے کاٹ دیئے

بدھ 20 اگست 2014 16:10

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) حیسکو سب ڈویژن ون کی ٹیم کا شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن ، 8سو کنڈے کاٹ دیئے ، جبکہ 78لاکھ 90ہزار روپے بقایاجات ہونے پر سوک سینٹر سمیت کئی دیہاتوں کی بجلی بھی کاٹ دی گئی ، اس موقع پر ایکس ای این سب ڈویژن ٹنڈومحمدخان شاہین عمر نے مقامی صحافیوں کو بتاتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ حیسکو ڈویژن کے علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کی جارہی ہے اور سب ڈویژن ون کے ایس ڈی او اظہر جتوئی ، ایل ایس عبدالستار لغاری سمیت دیگر حیسکو اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے گاؤں حاجی خان تالپو ر ، گاؤں ارشی پٹیل ، کریم آباد ، مشترکہ کالونی اور سوک سینٹر پر حیسکو کے بقایا جات ہونے پر ان کی بجلی کاٹ دی گئی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں لگے ہوئے ، ڈاریکٹ کنڈوں کو بھی کاٹ دیا گیا ہے ، انہوں نے کہاکہ حیسکو کے بقایاجات اور بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تاحال جاری ہے ۔