مذاکرات کاحامی ہوں لیکن اب تک حکومتی وفد بات چیت کیلئے نہیں آیا، ڈاکٹر طاہرالقادری
بدھ 20 اگست 2014 17:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔0 2اگست 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا ہے کہ وہ امن پسند اور مذاکرات کے حامی ہیں، حکومت کی جانب سے کوئی بھی وفد ان کے پاس بات کے لئے نہیں آیا اور اب وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کارکنوں سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت کے نام پر تقریریں کرنے والوں سے پوچھتے ہیں کہ انہیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے حکم پر سرکاری وردی میں ملبوس اہلکاروں کے ہاتھوں 14 افراد کی شہادت نظر نہیں آتیں، کیا ان کی جمہوریت میں معصوم لوگوں کو شہید کرنا جائز ہے، کیا رات کے 12 بجے گھروں میں سوئے ہوئے لوگوں پر دھاوا بولنا جائز ہے۔
خدا نخواستہ رات گئے نواز شریف یا شہباز شریف کے بچے پولیس کی فائرنگ سے شہید ہوجاتے تو کیا وہ بھی اسمبلی کے فلور میں جمہوریت کی بات کرتے۔(جاری ہے)
اور پھر یہ سب کچھ ہونے کے بعد بھی ان کی ایف آئی آر درج نہ ہوتی تو وہ کیا کرتے، کچھ بعید نہیں کہ وہ اپنے قاتلوں ، بدمعاشوں کے جتھوں سے ان تمام افراد کو قتل کرادیتے، لیکن ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم انصاف اور آئین پسند ہیں اور عدالتوں کے دھکے کھارہے ہیں۔
وہ محمود اچکزئی سے پوچھتے ہیں کہ اگر ان کا بیٹا یا بیٹی ماڈل ٹاؤن میں قتل ہوجاتا تو کیا وہ جمہوریت کی بات کرتے۔ وہ اپنے بچوں کے قاتلوں کو خود قتل کرتے۔ جو کچھ وہ کرتے ہم نے وہ نہیں کیا کیونکہ ہم جمہوریہت پسند اور آئین پسند ہیں۔ لیکن اسے ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ عدالت نے ایف آئی آر کا حکم دے دیا، لیکن 5 دن بعد بھی مقدمہ درج نہیں ہوتا تو پھر ملک میں کون سا قانون اور آئین ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ بھی مذاکرات کے حامی ہیں لیکن اس کا بھی کوئی سلیقہ ہونا چاہیئے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور ان کی وطن واپسی کے بعد ایک حکومتی اہلکار ان کے پاس آئے لیکن وہ اختیارات سے تھے۔ حکومت کا کوئی وفد اب تک ان سے مذاکرات کے لئے نہیں آیا۔ اس طرح جھوٹ بولنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ شریف برادران جب تک حکومت میں ہوں تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی اور اگر ایسا ہو بھی گیا تو ان پولیس تحقیقات نہیں کرے گی اور عدالتوں میں بیٹھے جج ان کے خلاف فیصلہ نہیں دے سکتے۔
پاکستان عوامی تحریک کے کارکن جہاں پاک فوج تعینات ہیں اس جگہ سے پیچھے ہٹ جائیں، کوئی کارکن کسی عمارت میں دھاوا نہیں بولے گا۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے اور جانے والوں کو آمدورفت کی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن لاہور کی طرح یہاں بھی ان پر کھانا اور پانی بند کیا جارہا ہے اور پھر یہ حکمران اپنے آپ کو جمہوریت اور آئین کے علمبردار کہتے ہیں۔اس سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ دیگر عمارتیں ہماری اپنی عمارتیں ہیں، انقلاب مارچ کے شرکا ان ریاستی اداروں کے تقدس کو پامال نہیں کریں گے لیکن وہ لوگ مقدس نہیں جو ان عمارتوں پر قابض ہوگئے ہیں۔ نوازشریف سمیت دیگر ارکان کو پارلیمنٹ میں جانے دیا تاکہ سارے شکار یکجا ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو زیادہ دیر تک تکلیف میں مبتلا نہیں رکھ سکتے، 65 ہزار کارکن 3 ہفتوں سے صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ، وہ ان کو زیادہ دیر تک قابو میں نہیں رکھ سکتے، کارکنوں کے سامنے بے بس ہونے سے پہلے نواز شریف، شہباز شریف اور اسمبلیاں مستعفی ہوجائیں کیونکہ ان کے پاس اب اقتدار میں رہنے کا قانونی اور اخلاقی جواز نہیں رہا۔ وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس سمیت کئی عمارتیں پاک فوج کے حوالے کی ہیں، وہ پاک فوج کے حق میں ہیں، اگر ایسے حالات ہوئے کہ پاک فوج اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن آمنے سامنے آجائیں تو کسی صورت کوئی کارکن ان پر ہاتھ نہ اٹھائے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ پاک فوج اپنی قوم کے جوانوں، بوڑھوں اور خواتین پر گولی نہیں چلائیں گے۔ جواسمبلی کے اندر ہے وہ اندر رہے اور جو باہر ہے وہ باہر رہے۔ جوپارلیمنٹ سے باہر نکلے گا اسے کارکنوں کی لاشوں سے گزرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.