قوم کا وزیراعظم پراعتماد ختم ہوچکا ۔ عوامی احتجاج کا یہ طوفان اب نہیں تھمے گا ،شیخ رشید

بدھ 20 اگست 2014 17:45

قوم کا وزیراعظم پراعتماد ختم ہوچکا ۔ عوامی احتجاج کا یہ طوفان اب نہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم کا وزیراعظم پراعتماد ختم ہوچکا ہے ۔ عوامی احتجاج کا یہ طوفان اب نہیں تھمے گا ۔ آخری پانچ اوور کا میچ ہے معاملات مزید خراب ہوسکتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں آنے والے لوگ اپنی خواہش پر آئے ہوئے ہیں پولیس نے مظاہرین کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے معاملات خراب ہونے والے ہیں ہم بھی پارلیمنٹ جائینگے ایک بھی لاش گری تو بدلے میں کئی لاشیں گر جائینگی ہم چاہتے ہیں کہ ایسا نہ کہ ابھی کئی آرٹیکل 6 نکیں گے اور لوٹی ہوئی دولت جو باہر لے کر گئے ہیں اس وقت نہ چھوڑے جب تک وہ واپس نہ آجائے انہوں نے کہا کہ عوام فوراً لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف نکلتے ہیں ہم کہہ رہے تھے کہ فیصلہ سڑکوں پر ہوگا اب فیصلہ سڑکوں پر ہوگا ایک جیتے گا اور ایک ہارے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست میں وقت اہم چیز ہوتا ہے حکومت کے وزراء مذاق اڑاتے رہے حکومت نے طالبان سمیت جس سے مذاکرات کئے وہ نچلے درجے کے تھے رات کو مجھے فون کیا گیا لیکن میں اب کچھ نہیں کرسکتا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف عوام میں شدید نفرت ہے ہزاروں لوگوں درجنوں کلو میٹر کا فیصلہ طے کرکے آئے ہیں اور مظاہرہ کررہے ہیں