جرمن وزیر نے قطر پر آئی ایس کی مدد کا الزام عائد کر دیا

بدھ 20 اگست 2014 18:46

جرمن وزیر نے قطر پر آئی ایس کی مدد کا الزام عائد کر دیا

لرلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) جرمنی کے وزیر برائے ترقیاتی امداد گیئرڈ میولیر نے قطر پر اسلامک اسٹیٹ کی مالی معاونت کا الزام عائد کیا ہے۔ جرمن خبررساں ا دارے مطابق خودساختہ اسلامک اسٹیٹ یا آئی ایس عراق اور شام کے بعض حصوں پر قابض ہے جس کے پرتشدد نظریے نے ہزاروں افراد بالخصوص مذہبی اقلیتوں کو نقل مکانی پر مجبور کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

گیئرڈ میولر نے بدھ کو جرمنی کے سرکاری نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ اس طرح کی کہانی کی ہمیشہ کوئی نہ کوئی تاریخ ہوتی ہے۔ رواں ہفتے قبل ازیں نائب جرمن چانسلر اور وزیر معاشیات زیگمار گابرئیل نے بھی زور دیا تھا کہ آئی ایس کو ملنے والی مالی امداد کا پتہ لگایا جانا چاہیے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی ملک کا نام نہیں لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :