تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنے استعفے میاں محمود الرشید کے حوالے کر دیئے
بدھ 20 اگست 2014 18:53
اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء ) تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنے استعفے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے حوالے کر دیئے ۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی پنجاب کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے میاں محمود الرشید کے حوالے کر تے ہوئے کہا کہ حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے جو قربانی بھی مانگی گئی اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اراکین صوبائی اسمبلی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت پر بھرپور اظہار کا اعتماد کیا اور اظہار یکجہتی کیا۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہاکہ موجودہ ناقابل اصلاح وزیراعظم کے ساتھ عوام اور کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، پولیس اور سول ایڈمنسٹریشن کی طرف سے بغاوت کی خبریں ملنے کے بعد حکومت نے سرنڈرکیا، وزیراعظم کس پارلیمنٹ کی بات کرتے ہیں جس میں وہ خود بھی جانا پسند نہیں کرتے؟، ڈرائنگ روم اور ڈیل کے الفاظ عمران خان کی سیاسی ڈکشنری میں شامل نہیں، اب جو ہو گا کھلے میدان میں ہو گا ،ملکی تاریخ کی یہ پہلی عوامی احتجاجی تحریک ہے جس کی بھاگ دوڑ سیاسی لیڈر شپ کے ہاتھ میں ہے، زمان پارک سے ریڈزون میں داخل ہونے تک کے سفر نے ثابت کردیا ہم پرامن جمہوری لوگ ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.