”شیر اور بکری کا ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے کی مثال

‘ پاکستان عوامی تحریک اور پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے لوگ پنجاب ہاؤس سے پانی لیتے رہے، خوش گپیوں میں مصروف رہے

بدھ 20 اگست 2014 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) ”شیر اور بکری کا ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے کی مثال‘ پاکستان عوامی تحریک اور پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے لوگ پنجاب ہاؤس سے پانی لیتے رہے اور خوش گپیوں میں مصروف رہے بدھ کے روز اس وقت یہ مثال ” شیر اور بکری کا ایک ہی گھاٹ پر پانی پینا“ اس وقت سچ لگا جب پاکستان عوامی تحریک اور پنجاب پولیس اسلام آباد پولیس کے اہلکار ایک ہی نل سے پانی حاصل کررہے تھے اور ایک دوسرے کو بوتلیں بھر بھر کر دے رہے تھے جب سورج اپنی آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا اور سیاسی موسم کے ساتھ وفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت بھی گرم تھا اس موقع پر پولیس اور احتجاجی کارکنان آپ میں خوش گپیوں میں بھی مصروف رہے۔