محمود خان اچکزئی ایک باغیرت پختون ہیں اگر ان کا کوئی قریبی مظلومیت کے ساتھ مارا جائے تو ان کا ردعمل کیا ہوگا ، ڈاکٹر طاہر القادری

بدھ 20 اگست 2014 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی ایک باغیرت پختون ہیں اگر ان کا کوئی قریبی مظلومیت کے ساتھ مارا جائے تو ان کا ردعمل کیا ہوگا جبکہ انہیں انصاف بھی نہ ملے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اپنے خطاب کے دوران عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے پختونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر احتجاج کرنے پر تنقید کی جارہی ہے محمود اچکزئی خود ایک باغیرت پختون ہیں اور اپنا ایک اثر و رسوخ رکھتے ہیں وہ بتائیں کہ اگر ان کا کوئی قریبی عزیز مظلومیت کے ساتھ مار دیا جائے اور انہیں انصاف بھی فراہم نہ کیا جائے ان کی ایف آئی آر تک درج نہ کی جائے تو پھر وہ کیاکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ پر امن احتجاج کررہے ہیں جو کہ ہمارا حق ہے۔

متعلقہ عنوان :