Live Updates

سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا: عمران خان

بدھ 20 اگست 2014 20:29

سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ بات چیت پر تیار ہیں تاہم ہمارا سب سے پہلا مطالبہ وزیر اعظم نواز شریف کا استعفیٰ ہے،ان کے استعفے کے بعد ہر معاملے پر مذاکرات کرلیں گے۔

(جاری ہے)

موجودہ صورت حال میں موجودہ اسمبلیوں کی بقاءپر بھی بات کی جاسکتی ہے تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان جو کہ پاکستان کا سپریم ادارہ ہے ہمیں معاملات کے حل کی یقین دہانی کروائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر اعتماد ہے اور اس کافیصلہ قبول ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران میں سے دونوں کو ہی گھر جانا ہو گا کیونکہ یہ دونوں ایک ہی ہیں اور دھاندلی میں ملوث ہیں۔ اس کے بعد دھاندلی کی تحقیقات ہونا سب سے ضروری ہے تاکہ پاکستان کے عوام کو ان کا اصلی حق واپس مل سکے۔ عمران خان نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو تو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :