ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

بدھ 20 اگست 2014 21:38

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کے روز 5ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1300ڈالر سے کم ہوکر 1295ڈالر ہوگئی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ان شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 48ہزار950روپے سے کم ہوکر 48ہزار 900روپے ہوگئی اسی طرح43روپے کی کمی سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت41ہزار914روپے پر آگئی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 750روپے کی سطح پر بدستور برقراررہی۔#