Live Updates

استعفے کےعلاوہ حکومت نے عمران خان کے تمام مطالبات مان لیے،سراج الحق

بدھ 20 اگست 2014 21:50

استعفے کےعلاوہ حکومت نے عمران خان کے تمام مطالبات مان لیے،سراج الحق

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کےعلاوہ حکومت نے عمران خان کے تمام مطالبات مان لیے، ان کا کہنا تھا کہ اب بھی چند لمحے باقی ہیں حکومت اورمارچ کرنے والے مذاکرات کاراستہ اپنا لیں، تیسرے فریق کے لئے راستہ کھولنا افسوسناک ہے، فیصلے کی قوت اسلام آباد سے راولپنڈی منتقل ہوگئی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سراج الحق کا کہناتھا کہ اسلام آباد کی بحرانی کیفیت سے قوم تشویش میں مبتلا ہےاورآئین وجمہوریت کوخطرہ لاحق ہے، سیاسی قیادت نے دانشمندی سے کام نہ لیا توآئین وجمہوریت کاخداحافظ ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری نے پارلیمنٹ ہاؤس کامحاصرہ کرلیا ہے اور ماحول جذباتی ہے لیکن ارکان اسمبلی کوجذبات میں آنے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ آئی ایس پی آر نے فریقین کو جونصیحت کی ہے یہ سیاستدانوں کوکرنا چاہیے تھی۔ ان کا کہناتھا کہ وہ ماورائے آئین کسی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں اگرایساہواتوپھریہ روایت بن جائے گی۔ سراج الحق نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کی حمایت نہیں کرتے ، تاہم استعفیٰ ہر کسی کا حق ہے،آئی ایس پی آر نے فریقین کو حدود میں رہنے کی وارننگ دی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :