ریڈ زون میں موجود مظاہرین میں سارا دن مختلف چہ میگوئیاں ، افواہیں گردش میں رہیں

بدھ 20 اگست 2014 22:07

ریڈ زون میں موجود مظاہرین میں سارا دن مختلف چہ میگوئیاں ، افواہیں گردش ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء ) ریڈ زون میں موجود مظاہرین میں سارا دن مختلف چہ میگوئیاں ، افواہیں گردش میں رہیں ، تفصیلات کے مطابق ریڈ زون میں موجود مظاہرین اطلاعات اور خبرو تازہ ترین صورتحال جاننے کے لئے سٹیج پر کئے جانے والے اعلانات کے ہی محتاج رہے ، تازہ ترین صورتحال اور کسی بھی خبر کو جاننے کے لئے وقتا فوقتا دونوں دھرنوں کے رہنماؤں کی جانب سے سٹیج سے اعلانات کر کہ مظاہرین کو صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہا ، تاہم ٹی وی ، اخبارات ودیگر جدیدذرائع ابلاغ کی غیرموجودگی میں مظاہرین تک کسی بھی تازہ ترین صورتحال کا واحد زریعہ موبائل فونز کے زریعے اپنے اہل خانہ سے رابطہ اور استیج ہی رہے۔

متعلقہ عنوان :