Live Updates

تحریک انصاف نے شاہ محمودقریشی،وفاقی حکومت نے چوہدری نثارکی سربراہی میں 4،4رکنی کمیٹیاں تشکیل دیدیں،مذاکرات آج شروع ہونگے

بدھ 20 اگست 2014 23:19

تحریک انصاف نے شاہ محمودقریشی،وفاقی حکومت نے چوہدری نثارکی سربراہی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمودقریشی اوروفاقی حکومت نے وزیرداخلہ چوہدری نثارکی سربراہی میں 4،4رکنی کمیٹیاں تشکیل دیدیں ،مذاکراتی عمل آج(جمعرات کو) شروع ہوگا،انتخابی اصلاحات اوردیگرایشوزپرمعاملات طے کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،گورنرپنجاب ،چوہدری محمدسرور،احسن اقبال اورعبدالقادربلوچ پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،جبکہ تحریک انصاف کی کمیٹی میں شاہ محمودقریشی ،جہانگیرترین ،اعظم سواتی اورعلیم خان شامل ہوں گے ۔دونوں کمیٹیوں کے درمیان مذاکراتی عمل جمعرات کی صبح سے ہوگا۔یہ کمیٹیاں انتخابی اصلاحات اوردیگراہم ایشوزپرمعاملات طے کریں گیْ

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات