ہم مذاکرات کار نہیں مصالحت کار ہیں،حیدر عباس رضوی

بدھ 20 اگست 2014 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) عوامی تحریک سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے رکن اور ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کار نہیں مصالحت کار ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں حیدر عباس رضوی نے کہا کہ تین مطالبات ایسے ہیں جن پر مذاکرات ہونے ہیں، 7 نکات ایسے ہیں جس پر متفق ہیں، مذاکرات کا اگلا دور اب کل ہو گا۔اس موقع پر کمیٹی کے دوسرے رکن اعجاز الحق نے کہا کہ ٹائم فریم دینا ہمارا کام نہیں،خواہش ہے مسئلہ جلد حل ہو جائے، بات چیت کا ہونا ایک بڑی پیش رفت ہے۔

متعلقہ عنوان :