Live Updates

پی ٹی آئی،حکومت میں مذاکرات کا دوسرا دور دو بجے ہوگا،دونوں جماعتیں نتائج کیلئے پرامید

جمعرات 21 اگست 2014 11:34

پی ٹی آئی،حکومت میں مذاکرات کا دوسرا دور دو بجے ہوگا،دونوں جماعتیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ آج دوپہر 2 بجے ہوگا ، مذاکرات سے قبل حکومتی کمیٹی وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔ حکومتی کمیٹی کے رکن احسن اقبال نے کہا کہ دونوں جماعتیں متفق ہیں کہ وہ جگ ہنسائی کا سبب نہیں بنیں گی،تحریک انصاف نے چھ مطالبات ہمارے سامنے رکھے۔

پی ٹی آئی کے مطالبات پر اپنی جماعت کے اندر جائزہ لیں گے ۔ یقین ہے مذاکرات سے مسائل کا حل نکل جائے گا۔ تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے کسی کے اشارے پر مذاکرات نہیں کر رہے ہے ۔ حکومت اور تحریک انصاف نے مذاکرات کے لئے ٹیمیں بنا دی گئیں ۔ حکومتی کمیٹی میں گورنر پنجاب چودھری سرور ، وفاقی وزرا ، پرویز رشید ، زاہد حامد ، احسن اقبال اور عبدالقادر بلوچ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم میں شاہ محمود قریشی ، جاوید ہاشمی ، اسد عمر ، جہانگیر ترین ، اور عارف علوی شامل ہیں ۔ دونوں کمیٹیوں کے درمیان اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں مذاکرات ہوئے جس کے بعد شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کو مطالبات پیش کر دیئے ہیں ، مشاورت کے بعد جواب کے منتظر رہیں گے۔ حکومتی ٹیم کے رکن گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ حکومت پہلے سے رابطے میں تھی ، مذاکرات میں دونوں کمیٹیاں ملکی مفاد میں فیصلے کریں گی ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چھ مطالبات پر پارٹی میں مشاورت کی جائے گی جس کے بعد تحریک انصاف سے دوبارہ بات چیت کریں گے ۔ مذاکراتی عمل کے آغاز سے دونوں جانب جہاں لچک کا مظاہرہ کیا گیا وہیں موجودہ سیاسی ڈیڈلاک کے خاتمے کی طرف پیش رفت کے امکانات بھی پیدا ہوئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات