وزیراعظم آج قومی اسمبلی سے خطاب کرینگے، ایوان کو اعتماد میں لیں گے

جمعرات 21 اگست 2014 12:01

وزیراعظم آج قومی اسمبلی سے خطاب کرینگے، ایوان کو اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد(دنیا نیوز) وزیر اعظم نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ، موجودہ صورتحال پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی سے متعلق عزم کا اظہار کرینگے ۔ وزیر اعظم حکومتی کارکردگی کا حوالہ دیں گے ۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے مذاکرات کا بھی ذکر کریں گے ، وزیر اعظم اپنے خطاب میں موجودہ صورتحال پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔