قومی اسمبلی میں آئین اور قانون کی بالادستی کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

جمعرات 21 اگست 2014 12:55

قومی اسمبلی میں آئین اور قانون کی بالادستی کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) قومی اسمبلی نے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی۔

(جاری ہے)

اسپیکر سردار ایاز صاد کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، کارروائی کے دوران ارکان اسمبلی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اسی دوران پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کے سربراہ محمود احمد خان اچکزئی نے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی قرارداد پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ منتخب ایوان اسمبلی کی تحلیل اور وزیراعظم کے استعفیٰ کو مسترد کرتا ہے اور بعض جماعتوں کی جانب سے کئے جانے والے غیرآئینی مطالبے مسترد کرتا ہے، قومی اسمبلی نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 13 اگست کو بھی قومی اسمبلی نے ملک میں جمہوریت کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔