عمران ہاشمی پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول بھارتی اداکار ہیں، عمائمہ ملک

جمعہ 22 اگست 2014 11:35

عمران ہاشمی پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول بھارتی اداکار ہیں، عمائمہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے اداکار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ عمران ہاشمی پاکستان میں سب سے زیادہ پسندیدہ اور مقبول ترین اداکار ہیں، عوام عمران ہاشمی کی فلمیں ریلیز ہونے کا بے چینی سے انتظار کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی عمران ہاشمی کے ساتھ ان کی فلم راجہ ’’نٹور لال‘‘ کے میوزک کو پاکستان میں بہت پسند کیا گیا ہے، سب کو فلم کے ریلیز ہونے کا شدت سے انتظار ہے۔ عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ عمران ہاشمی نرم مزاج شخصیت کے مالک انسان ہیں اور وہ کسی کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، عمران ہاشمی بہت ہی ذہین شخص ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جب مجھے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کی پیش کش ہوئی تو بہت خوفزدہ تھی کہ کس طرح سے بالی ووڈ کے ایک بڑے سپر اسٹار کے ساتھ کام کروں گی لیکن عمران سے ملنے کے بعد سارا خوف دور ہو گیا، ان کے ساتھ کام کرنا ایک بہت ہی اچھا تجربہ رہا۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک اور بھارتی اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’راجہ نٹورلال‘‘ 29 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :