Live Updates

حکومت تحریک انصاف کےاستعفیٰ کےمطالبےپرمذاکرات کیلئےتیارہوگی

جمعہ 22 اگست 2014 11:38

حکومت تحریک انصاف کےاستعفیٰ کےمطالبےپرمذاکرات کیلئےتیارہوگی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) حکومت پاکستان تحریک انصاف کے مطالبات پر مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہوگئی ہے، مسلم لیگ ن نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی تجویز قبول کرلی، وزیراعظم کے استعفے کا معاملہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے مشروط ہوگا۔

(جاری ہے)



ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا دھرنا ختم کرانے کے لئے حکومت مذاکرات پھر سے شروع کرنے پر تیار ہے، فریقین میں مصالحت کے لئے خورشید شاہ نے استعفے کا مطالبہ پانچویں یا چھٹے نمبر پر لے جانے کی تجویز پیش کی تھی۔



حکومت وزیراعظم کے استعفے کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے مشروط کرنے پر آمادہ ہے اور دھاندلی کی تحقیقات سمیت انتخابی اصلاحات کے لئے بھی تیار ہے، دوسری جانب معاملے کو حل کرانے کے لئے شہباز شریف بھی متحرک ہیں اور آج پھر آرمی چیف سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج ان چیدہ چیدہ مسائل میں ضامن کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، جب کہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم آج عمران خان سے ملاقات بھی کریگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :