آل سندھ یونین کونسل ایسوسی ایشن کا اجلاس

جمعہ 22 اگست 2014 15:03

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) آل سندھ یونین کونسل ایسوسی ایشن کا اجلاس ضلع کونسل سانگھڑ کا اجلاس نور احمد بروہی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تنظیم سازی کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عبدالحفیظ کاکا پاٹو‘ محمد علی زرداری‘ عباس ہنگورو‘ محب علی کاکڑی‘ محمد خان سومرو‘ نجف شر‘ اقبال جلبانی‘ حضور بخش شر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوسی سیکریٹری میں 7 گریڈ کے ملازمین کو ترقی نہیں دی جاتی‘ 60 سال کے بعد بھی اسی گریڈ میں ریٹائر ہو جاتا ہے‘ سیکریٹری کی پوسٹ کو اپ گریڈ کرکے 11 گریڈ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :