سانگھڑ،جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن‘ 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

جمعہ 22 اگست 2014 15:03

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) ایس ایس پی سانگھڑ کی ہدایت پر پیرومل پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن‘ 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کا دعویٰ‘ اس سلسلے میں ایس ایچ او پیرومل ریاض بھٹو نے صحافیوں کو بتایا کہ ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی لنجار کی خاص ہدایت پر پیرومل میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے‘ متعدد مقامات پر پولیس نے چھاپے مارے لیکن آپریشن کا سن کر جرائم پیشہ اور منشیات فروش علاقہ چھوڑ کر بھاگ گئے‘ مختلف مقامات سے 4 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں کسی صورت میں بھی جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو چھوڑا نہیں جائے گا‘ گرفتار کرکے قانونی کاررائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :