وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے: رحمان ملک
جمعہ 22 اگست 2014 15:31
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 2اگست 2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ تبدیلی آئین کے دائرے میں آئے تو قبول ہوگی، وزیر اعظم کے استعفٰے کا مطالبہ غیر آئینی ہے،ڈیڈ لاک تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس مین شرکت کے لئے کراچی پہنچنے پر ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ سیاست صبر کا امتحان ہوتا ہے ، دونوں جماعتیں صبر سے کام لیں اور مسئلہ کا حل نکالیں ، ڈیڈلاک تصادم کا سبب بن سکتا ہے ۔
عمران خان نواز شریف سے استعفٰٰی مانگ رہے ہیں ، نواز شریف استعفٰے دینے پرتیار نہیں ہیں ۔ وزیر اعظم کے استعفٰے کا مطالبہ غیر آئینی ہے ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی آئین کے دائرے میں آئے تو قبول ہوگی ۔ پیپلزپارٹی سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے ۔ ضرورت پڑی تو آصف علی زرداری بیچ میں پڑیں گے ۔ پیپلزپارٹی نے اپنا کردار نیوٹرل رکھا ہے ۔ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے کردار ادا کیا ہے ۔ پیپلزپارٹی آئین اور جمہوریت کے لئے کام کرے گی پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جمہوریت کے لئے ماریں کھائی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.