اسٹیٹ بینک کاموجودہ سیاسی صورتحال پراظہارتشویش

جمعہ 22 اگست 2014 18:30

اسٹیٹ بینک کاموجودہ سیاسی صورتحال پراظہارتشویش

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے سیاسی کشیدگی روپے کی قدر میں کمی کا باعث ہے لیکن یہ عارضی ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان اورڈائریکٹر مانیٹری پالیسی حمزہ ملک کا کہنا کہ روپے کی قدرمیں حالیہ کمی کی وجہ سیاسی گرما گرمی ہے ۔انھوں نے مزید کہا اس بے یقینی کا اسٹاک مارکیٹ میں بھی ردعمل ظاہرہو چکاہے۔

(جاری ہے)

حمزہ علی ملک کاکہنا ہیاحتجاج کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوگی۔ سپلائی چین پر اثرات اور روپے کی قدر میں کمی مہنگائی میں اضافہ کرے گی ۔مرکزی بینک ترجمان کے مطابق روپے کی قدر میں یہ کمی عارضی ہیکیونکہ آنے والے دنوں میں ڈالر انفلوز متوازن رہیں گے۔ انھوں نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں۔آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے دائرہ کار میں بہتری کے لیے تین تجاویز پرعمل کیاجاچکا ہے۔