بھارتی فلمسازوں کے ساتھ معاہدہ برابری کی سطح پر کیا ، شان،

اگر کسی بھارتی فلم میں کام کروں گا تو ان کیلئے فلمیں بھی بناؤں گا جو لاہور میں بنیں گی ‘ انٹر ویو

جمعہ 22 اگست 2014 18:55

بھارتی فلمسازوں کے ساتھ معاہدہ برابری کی سطح پر کیا ، شان،

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) لالی ووڈ سٹار و ہدایتکار شان نے کہا ہے کہ بھارتی فلمسازوں کے ساتھ کام کرنے کا معاہدہ برابری کی سطح پر کیا ہے جس سے ہماری انڈسٹری کو بھی فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران اداکار شان نے کہا کہ انہوں نے بھارتی فلمساز مکیش بھٹ اور مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرنے کا معاہدہ برابری کی سطح پر کیا ہے ۔اگر میں ان کی کسی فلم میں کام کروں گا تو ان کیلئے فلمیں بھی بناؤں گا جو لاہور میں بنیں گی اور لالی ووڈ کی مشترکہ پروڈکشن کا حصہ ہوں گی جس سے ہماری انڈسٹری اور فنکاروں کو فائدہ ہو گا۔شان نے کہا کہ پاکستانی فنکار کسی سے کم نہیں اور وہ کہیں بھی جاکر اپنی صلاحیت کا لوہا منواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :