ملائیشین طیارہ حادثہ میں ہلاک شدگان کی باقیات ملائیشیا پہنچادی گئیں

جمعہ 22 اگست 2014 19:45

ملائیشین طیارہ حادثہ میں ہلاک شدگان کی باقیات ملائیشیا پہنچادی گئیں

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) ملائیشیا ایئرلائنز کی پرواز MH17 میں ہلاک ہونے والے مسافروں کی باقیات ایک طیارے کے ذریعے کوالالمپور پہنچادی گئیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر ملائیشیا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

17جولائی کو مشرقی یوکرائن کے اوپر ممکنہ طور پر ایک میزائل کا نشانہ بننے والی ملائیشیا ایئرلائنز کی پرواز پر کْل 298 افراد سوار تھے۔ ان میں سے ملائیشین شہریوں کی تعداد 43 تھی۔ ملائیشیا ایئرلائنز کی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے ایمسٹرڈیم سے 20 ہلاک شدگان کی باقیات کو ملائیشیا پہنچایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :