تاجر برادری وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں،خواجہ شاہد رزاق سکا

جمعہ 22 اگست 2014 21:08

تاجر برادری وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے مستعفی ہونے کے حق میں ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) فیصل آباد کی تاجر برادری وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں وہ آئینی ،قانونی اور پارلیمانی نظام کو جاری رکھنے کے حق میں ہیں اور ملکی ترقی کے سفر کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کیلئے نتائج کی پرواہ کئے بغیر اپنا بھر پوراپنا کردار ادا کریگی صدرانجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکاصوبائی صدر و جنرل سیکرٹری لحاج محمد نواز وہرہ ،شاہد گوگی ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ،قائد شیخ محمد بشیر،سرپرست اعلی اور دیگر نے اسلام آباد کی موجودہ تشویشناک صورتحال کو ملک و قوم کے لئے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہوئے عمران خان اور طاہرالقادری پر زوردیا کہ وہ اب بس کریں قوم کو آزمائش میں نہ ڈالیں انہوں کہا کہ پوری قوم انکی وجہ سے اضطراب میں مبتلا ہے ملک کی معیشت جام ہو چکی ہے دیہاڑی دار مزدور اور انکے بیوی بچے فاقہ کشی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری ملک میں مارشل لاء کیلئے راہ ہموار کر رہے ہیں لیکن مارشل لاء ملک و قوم کے مسائل کا حل نہیں تاجر برادری اسکی مخالف ہے خدا نخواستہ ایسا ہونا قوم کی انتہائی بد قسمتی ہوگی خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ اگرکسی غیر آئینی اقدام کی کوشش کی گئی تو تاجر برادری بھی ایسے ملک دشمنوں کے خلاف سرکوں پر نکلے گینے کہا ہے کہ پاکستان پاکستانیوں کا ہے اب ہمیں پاکستانی بنکر سوچنا ہوگا کہ وطن عزیز کو ملک دشمنوں سے کیسے بچانا ہے انہوں نے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ قوم آزادی وانقلاب کے دعویداروں کے غیر آئینی اورغیر قانونی مطالبات کوناسور سمجھتے ہوئے جڑ سے اکھاڑ پھینکے تاکہ مستقبل میں کسی کو منتخب حکومت کو گرانے کیلئے ایسے مطالبات کرنے کی جرات نہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :