سکھر،سوئی سدرن گیس کمپنی کے عملے کی سینٹرل جیل ون اور شرف آباد کالونی میں کارروائی

جمعہ 22 اگست 2014 21:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کے عملیکی سینٹرل جیل ون کالونی اور شرف آباد کالونی میں کارروائی ، غیر قانونی چلنے والے چالیس سے زائد گیس کنکشن کاٹ دیئے گئے، سینٹرل جیل ون کے کئی اہلکار غیر قانونی کنیکنشن میں ملوث ہیں ،محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ، محکمہ سوئی گیس کے افسراکبر کھوسو کی میڈیا سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی سکھر کے عملے نے مینجر اکبر کھوسہ کی زیر نگرانی خفیہ اطلاع ملنے پر سینٹرل جیل ون اور اسکے اطراف میں شرف آباد کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے چلنے والے چالیس سے زائد غیر قانونی کنیکنشن کاٹ کر کنیکشن میں استعمال ہونی والی اشیاء اپنی تحویل میں لے لی ہے کاروائی کے حوالے سے محکمہ سوئی سدرن گیس کے افسر اکبر کھوسو کا کہنا تھا کہ یہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور جب یہاں پر غیر قانونی کنیکشن کے حوالے سے کاروائی عمل میں لائی گئی تو یہاں سے سیکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی کنیکنشن چل رہے تھے پہلے مرحلے میں کاروائی کرتے ہوئے ہم نے چالیس سے زائد غیر قانونی کنیکشن پکڑے گئے ہیں جن کے خلاف محکمہ جاتی قوانین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور یہ آپریشن جاری رہیگا اکبر کھوسو نے مزیدبتایا کہ کاروائی کے دوران علاقہ مکینوں نے سینٹرل جیل ون کے کئی افسران و اہلکاروں کے خلاف الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ سوئی گیس چوری میں سینٹرل جیل ون کا ایک بااثر افسر اور اس کا کارندہ فی کنیکشن پانچ سو روپے سے لیکر ایک ہزار روپے ماہانہ وصول کرتے ہیں اکبر کھوسو نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے گیس چوروں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

#

متعلقہ عنوان :