سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی کو غیر آئینی قرار دیا
جمعہ 22 اگست 2014 21:16
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) سپریم کورٹ کے ایک تین رکنی بینچ نے حکومت کی جانب سے سی این جی سیکٹر پر عائدجی آئی ڈی سی کے نفاذ کو آئین و قانون کے خلاف قرار دیا ہے۔عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ٹیکس نہیں بلکہ فیس ہے جسے غیر قانونی طور پر لاگو کیا گیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے پشاور ہائی کورٹ میں جی آئی ڈی سی کے نفاذ کو چیلنج کیا تھا جسے ہائی کورٹ نے تیرہ جون 2013کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیا جس پر وفاقی حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کر دی جسے عدالت نے خارج کر دیا۔
عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں چئیرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ اور سینٹرل چئیرمین پرویز خان خٹک نے کہا ہے یہ ٹیکس ایران اور ترکمانستان سے گیس درامد کرنے کے بہانے لگایا گیا جو ابھی تک التوا کا شکار ہیں۔جی آئی ڈی سی کے نام پر اربوں روپے جمع کر کے ضائع کئے گئے۔ یہ سی این جی صنعت کو تباہ کرنے کی ایک کوشش تھی جسے آزاد عدلیہ نے ناکام بنا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.