سیاسی بحران، آج وزیراعظم اور آصف زرداری کی اہم ملاقات ہوگی

ہفتہ 23 اگست 2014 11:38

سیاسی بحران، آج وزیراعظم اور آصف زرداری کی اہم ملاقات ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء) حکومت نے سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے رابطے تیز کر دئیے۔ وزیراعظم نواز شریف نے آصف زرداری کو آج ظہرانے کی دعوت دے دی، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی سابق صدر سے ملاقات کی۔ سیاسی بحران حل کرنے کیلئے دو بڑی سیاسی جماعتوں نے رابطے بڑھا لئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پرسن آصف زرداری کو ٹیلی فون کیا اور رائے ونڈ میں ہفتے کو ظہرانے کی دعوت دی جسے سابق صدر نے قبول کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہرانے پر ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء رحمان ملک کا کہنا ہے کہ معاملات حل نہ ہوئے تو تصادم ہو سکتا ہے۔ وقت پڑنے پر آصف زرداری اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول ہاؤس کراچی میں آصف زرداری سے اپوزیشن لیڈر خورشید، رضا ربانی اور اعتزاز احسن نے بھی الگ الگ ملاقات کی جس میں حالیہ سیاسی بحران اور حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں دونوں رہنماﺅں نے اسلام آباد میں جاری آزادی و انقلاب مارچ سمیت دیگر ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے ملک کی موجودہ بحران سے نکالنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :