شاہد آفریدی سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے

ہفتہ 23 اگست 2014 12:20

شاہد آفریدی سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے

ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء) قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اکتوبر 1996 میں کینیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کرنے والے شاہد آفریدی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، بوم بوم کے نام سے جانے والے جارح مزاج آل راؤنڈر نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف جاری سیریز کے پہلے میچ میں حاصل کیا، شاہد آفریدی اب تک 379 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ایک روزہ کرکٹ میں 7619رنز بنارکھے ہیں جب کہ اس فارمیٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 378وکٹیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے کا اعزاز سابق کپتان انضمام الحق کو حاصل تھا جن کے میچز کی تعداد 378 ہے۔ شاہد آفریدی اور انضمام الحق کے بعد تیسرا نمبر سلیم ملک کا ہے جن کے میچز کی تعداد 283 ہے جب کہ موجودہ ٹیم میں یونس خان 254 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :