پیپلز پارٹی کی قیادت کی تقریباً37سال بعد جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ آمد

ہفتہ 23 اگست 2014 20:11

پیپلز پارٹی کی قیادت کی تقریباً37سال بعد جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) پیپلزپارٹی کی قیادت کی تقریباً37سال کے طویل عرصے کے بعد جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصور ہ آمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو 1977ء میں تحریک نظام مصطفی چلنے پر جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ آئے تھے جہاں انہوں نے مولانا مودودی سے ملاقات کی تھی ۔اسکے بعد مختلف ادوار میں پیپلز پارٹی کے رہنما ؤں کی منصورہ آمد ہوتی رہی تاہم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وفد کے ہمراہ تقریباً 37 سال بعد منصورہ کا دورہ کیا ہے۔