Live Updates

عمران خان نے وزیراعظم کو ایک مہینے کی چھٹی پر جانے کی تجویز دیدی۔۔ بیرون ملک پاکستانی ہنڈی کے ذریعے رقم ارسال کریں!

ہفتہ 23 اگست 2014 21:36

عمران خان نے وزیراعظم کو ایک مہینے کی چھٹی پر جانے کی تجویز دیدی۔۔ بیرون ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) عمران خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا آج جمہوریت کو بچانے کے لئے لاہور میں دو غازی اکٹھے ہوئے، نواز شریف کو ایک مہینے کی چھٹی پر جانے کی تجویز دیدی۔ کہتے ہیں جوڈیشل کمیشن اگر دھاندلی ثابت نہ کرے تو پھر وزیراعظم تسلیم کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمراں خان نے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج دوجمہوریت کے غازی اکٹھے ہوئے ، اب ان کی جمہوریت خطرے میں ہے تو دونوں اکٹھے ہو گئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا پچھلے سال چھوٹے میاں صاحب نے کہا کہ زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالوں گا۔ انہوں نے کہا برطانیہ کو عراق جنگ کا تیل کیوجہ سے فائدہ ہونا تھا لیکن 20 لاکھ لوگ پھر بھی سڑکوں پر نکلے تھے۔

عمران خان نے کہا اس دن سوچا کیا پاکستانی قوم بھی ناانصافی کیخلاف کھڑی ہو گی آج خوش ہوں کہ آج میری قوم جاگ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اللہ نے ہم میں شعور پیدا کر دیا ہے، آج گھروں میں خواتین ، بوڑھے جاگ گئے ہیں ، عوام کو پتا ہے کون جمہوریت کیساتھ ہے اور کون جمہوریت کی آڑ میں پیسے بنا رہا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا زرداری ، نواز ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکن بھی ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ میاں صاحب صرف ایک مہینے کیلئے کرسی چھوڑ دو تاکہ انکوائری کمیٹی فیصلہ کرے۔ انکوائری کمیٹی کے فیصلے کے بعد دھاندلی ثابت نہ ہو تو دوبارہ وزیراعظم بن جائیں ورنہ گھر جائیں لیکن میاں صاحب کو ڈر ہے کہ انکوائری کمیٹی کا رزلٹ وہی آئے گا جو قوم جانتی ہے۔

عمران نے یہ بھی کہا برطانیہ میں حقیقی جمہوریت کو چلتے دیکھا ، لیڈر عوام کی خدمت کر کے ووٹ حاصل کرتے ہیں۔ برطانیہ میں غریب آدمی عدالتوں کے دھکے نہیں کھاتا اور غریب کے بچے کیلئے مفت تعلیم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے دھرنے بھی جاری رہیں گے اور سول نافرمانی کی تحریک بھی شروع ہو گئی ہیں۔ بیرون ممالک میں لوگ بینکوں کی بجائے ہنڈی کے زریعے پیسے بھجوائیں۔

عمران خان نے کہا حسنی مبارک اور اس کے بیٹوں کا پیسہ بھی بیرون ملک تھا ، حسنی مبارک کو تحریر اسکوائر اور اس حسنی مبارک کو ہم آزادی اسکوائر میں نکالیں گے کیونکہ اب ذہنوں کی جنگ ہے آپ کا کپتان کینٹنرز میں ایک سال بھی سو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے پاکستان میں امیر امیر اور غریب غریب ہوتا گیا اور بھارت کے کسان کو سستی بجلی اور مفت پانی ملتا ہے کیونکہ جب کسان اوپر جاتا ہے تو ملکی پیداوار بڑھتی ہے اور ملک آگے جاتا ہے لیکن پاکستان کے کسان کو ایسی سہولتیں نہیں ملتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :