خیرپور،فیض گنج کےقریب ٹریفک حادثہ،10 افراد جاں بحق

اتوار 24 اگست 2014 13:00

خیرپور،فیض گنج کےقریب ٹریفک حادثہ،10 افراد جاں بحق

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) فیض گنج کے قریب دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ فیض گنج کے قریب مہران نیشنل ہائی پر پیش آیا جہاں کوئٹہ سے کراچی جانے والی اور سکھر سے نواب شاہ جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

حادثے میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فیض گنج اور نواب شاہ کے اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :