Live Updates

اگر عمران خان شادی میں گواہ بنائیں تو گواہی دینے کو تیار ہوں ‘ اسپیکر قومی اسمبلی،نفرتوں‘ اشتعال اور جذبات کے ماحول میں شادی کی بات کرنا بہت ہی مثبت ہے ‘ سراج الحق

اتوار 24 اگست 2014 14:27

اگر عمران خان شادی میں گواہ بنائیں تو گواہی دینے کو تیار ہوں ‘ اسپیکر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں عمران خان کے شادی کے حوالے سے بیان پر بھی تذکرہ ہوا ۔

(جاری ہے)

جب ایک صحافی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میں سیاسی بیان تو نہیں دو ں گا لیکن اگر عمران خان شادی میں گواہ بنائیں گے تو میں گواہی دینے کو تیار ہوں۔ سراج الحق نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نفرتوں‘ اشتعال اور جذبات کے ماحول میں شادی کی بات کرنا بہت ہی مثبت ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات