حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں عوامی تحریک کے دھرنے کے حوالے سے نرم رویہ اپنائے جانے کا امکان

اتوار 24 اگست 2014 16:26

حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں عوامی تحریک کے دھرنے کے حوالے سے نرم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں عوامی تحریک کے دھرنے کے حوالے سے نرم رویہ اپنائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طاہر القادری اور ان کے کارکنان کے حوالے سے رویے میں نرمی لائی جائے تا کہ معاملات جلد سے جلد حل ہوں اور لوگ اپنے اپنے گھروں کو واپس جا سکیں کل پیر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کے روبرو بھی اٹارنی جنرل کو نرم رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کئے جانے کا امکان ہے۔